20 جون، 2021، 2:53 PM

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کومزید فروغ ملے گا

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں پاکستان اور  ایران کے باہمی تعلقات کومزید فروغ ملے گا

پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ محمدامین شہیدی نے آیت اللہ سیدابراہیم رئیسی کی صدارتی انتخابات میں فتحپر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایرانی عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت تشکیل دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امتِ واحدہ پاکستان کےسربراہ علامہ محمدامین شہیدی نےایران کے نومنتخب صدرآیت اللہ سیدابراہیم رئیسی کوصدارتی انتخاب میں کامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں پاکستان اور  ایران کے باہمی تعلقات کومزید فروغ اور استحکام ملےگا۔انہوں نےکہاکہ آیت اللہ سیدابراہیم رئیسی کی فتح ایرانی قوم کے لئےحوصلہ افزا ثابت ہوگی اور وہ ایرانی عوام کی معاشی مشکلات کےخاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ایسالگتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایک بار پھر اپنے ثمرات اور برکات سے ایرانی قوم کو نوازنے کے لئے آمادہ ہےاور آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی جیت کے بعد یہ انقلاب  ایک نئےجنم کےساتھ سامنےآنےوالاہے۔چونکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں اور اس سے پہلے کے کچھ ادوار میں کافی حد تک لوگ انقلاب کے ثمرات سے محروم رہے ہیں، انقلابی نظریات کو کچلنے اور کمزور کرنے کی کوششیں ہوئیں، انقلاب کے راستے کو مخدوش کرنے اور لوگوں میں شکوک وشبہات پھیلانے کے مواقع فراہم کئے گئے، عالمی اور استکباری میڈیا نے انقلاب کے چہرے کو مسخ کرنے کی بھرپور  کوشش کی۔ اگر شہید قاسم سلیمانی جیسے عظیم ترین شہداء کا خون نہ گرتا تو شاید اس وقت انقلاب کے لئے اتنی آسانی سے سنبھلنا آسان نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی درحقیقت مردِمیدان اور مرد عمل ہیں۔  انھوں نے عوام سے ایک ایسی حکومت کے قیام کا وعدہ کیا ہے جو کرپشن کا مقابلہ کرے گی اور ایرانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگی۔

News ID 1907034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha